ایمل ولی کی عمران خان اور عارف علوی پر تنقید پاکستان Roze News
پاکستان

ایمل ولی کی عمران خان اور عارف علوی پر تنقید

ایمل ولی کی عمران خان اور عارف علوی پر تنقید

ایمل ولی کی عمران خان اور عارف علوی پر تنقید

اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، صدر اے این پی کے پی کے نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی واپسی کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان ،عارف علوی محمود خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کیاجائے۔ایمل ولی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ تخت پنجاب کی لڑائی میں مصروف سیاستدانوں کو علم ہی نہیں ہوگا کہ آج ضلع خیبر، جنوبی وزیراستان میں پی ٹی آئی کے عسکری ونگ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے ہمارے بھائیوں کو شہید کیاہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ ہم ایک بارپھر دہراتے ہیں کہ دہشتگردوں کو واپس لینے والوں کو فوری طورپر گرفتار کیاجائے

Exit mobile version