ایف بی آر: جولائی 2022 میں مقررہ ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ محصولات جمع معیشت و تجارت Roze News
معیشت و تجارت

ایف بی آر: جولائی 2022 میں مقررہ ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ محصولات جمع

ایف بی آر کا کہنا ہے جولائی 2022 میں مقررہ ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ محصولات جمع کیے گئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں محصولات کا ہدف 443 ارب روپے تھا، لیکن ادارے نے 15 ارب روپے زیادہ یعنی 458 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ جولائی میں 417 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے تھے، کھاتوں کی ایڈجسمنٹ کے بعد جولائی کے اعداد و شمار میں مزید بہتری متوقع ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جولائی میں ادا کیے گئے ریفنڈز کی رقم 28 ارب روپے تھی، جبکہ گزشتہ سال جولائی میں 21 ارب روپے ریفنڈز کیے گئے تھے۔

Exit mobile version