تازہ ترین دنیا

ایران نے حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ، قیمت چکانا ہوگی :اسرائیل

ایران پر بروقت حملہ کرکے مقاصد حاصل کرلئے: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

تل ابیب،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سیاسی اور عسکری قیادت کے ایک اجلاس دوران کہا کہ ایران نے گزشتہ رات ایک بہت بڑی غلطی کی ہے اور وہ اس کی قیمت چکائے گا، ایران کی حکومت ہمارے عزم کو نہیں سمجھتی اور وہ سمجھے گی۔ ایران کی طرف سے اسرائیل پر درجنوں میزائلوں سے کیے گئے حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملہ ناکام ہو گیا ہے۔ اسرائیل غزہ، مغربی کنارے، لبنان، یمن اور شام میں برائی کے محور سے لڑ رہا ہے، جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اس پر حملہ کیا جائے گا، اس کا اطلاق برائی کے ایرانی محور پر ہوتا ہے۔ امریکہ نے اسرائیل کی دفاعی کوششوں کی حمایت میں حصہ لیا۔ ایرانی میزائل حملے کا مقصد “ہزاروں اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کرنا” تھا۔ شہریوں کو غیر مسبوق انداز میں مارنے کا ایرانی پروگرام تھا جس کے لیے اسرائیل پر تقریبا 180 بیلسٹک میزائل داغ کر ہزاروں شہریوں کو ہلاک کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ اپریل کے حملے کے بعد ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف یہ دوسرا حملہ ہے، جب تہران نے کہا تھا کہ اس نے دمشق میں اس کے قونصل خانے کو تباہ کرنے اور سات فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بننے والے حملے کے بعد “اپنے دفاع” میں کام کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image