اب چاند کی رویت کے سرکاری اعلان کے بغیر عید کرنا مہنگی پڑیگی ، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کہتے ہیں ایسی قانون ساز ی کررہے ہیں کہ اپنے طورپر چاندکا اعلان کرنیوالوں کو سخت سزا ہوسکے، کوشش ہے کہ آئندہ سال سے حج کے دو طرح کے پیکج ہوں ۔گفتگو کرتے ہوئے طلحہ محمود نے بتایا کہ اگلے سال ایک لاکھ 89 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے ۔معاہدے کے تحت سہولتیں نہ دینے والے ٹور آپریٹرز کو بلیک لسٹ کردیاگیاجائیگا۔طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ آئندہ سال سے دو طرح کا حج پیکج ہو پہلا چالیس دن کا پیکج اور دوسرا 105 دن کا پیکج ہوناچاہیے ۔