پنجا ب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نگران پنجاب حکومت نے نتخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ۔سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے بائیس کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں تیس فیصد اضافہ کردیاگیا ۔ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں میں 17.5 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین پینشن میں پانچ فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ، 17.5 فیصد اضافہ کا اطلاق یکم اگست سے ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین پر نہیں ہوگا۔