اسلام آباد:انڈس موٹرزکے بعد پاکستان میں موٹرگاڑیوں کی بڑی کمپنی سوزوکی نے بھی اپنا پلانٹ بند کردیا ہے۔کمپنی کے بیان کے مطابق پیداواری پلانٹ دو جنوری بروز پیر سے چھے جنوری بروز جمعہ تک بند رہے گا۔ تاہم یکم جنوری کو اتوار جبکہ7اور8جنوری کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث پلانٹ کو غیر اعلانیہ طورپر 8دن کے لئے بند کیا گیا ہے۔پاک سوزوکی موٹرکمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پاک سوزوکی کے لئے یہ بہت نازک وقت ہے،مستقبل کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے یہ بھی علم نہیں یہ پابندیاں مزید کتنے عرصے تک جاری رہیں گی۔کمپنی نے کہا ہے کہ ڈیمریجز اور کیبور کی بلند ترین سطح ہماری صنعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہمارے ڈیلرز اور وینڈرز بھی بالترتیب فروخت اور پیداوارانہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔