امید ہے فوج کی نئی قیاد ت آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کیلئے کردار ادا کرے گی،پی ٹی آئی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

امید ہے فوج کی نئی قیاد ت آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کیلئے کردار ادا کرے گی،پی ٹی آئی

اسلام آباد:پی ٹی آئی نے پاک فوج کے نئے سربراہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع کی ہے کہ فوج کی نئی قیادت ملک میں آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت کا اعلامیہ سامنے آچکا ہے تحریک انصاف کا موقف واضح ہے ہم ملک کی سلامتی اور اداروں کے استحکام کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔گزشتہ8ماہ کے واقعات نے واضح طورپر ملک میں تفریق پیدا کی۔

Exit mobile version