انقرہ: ترکیہ کے جنوبی حصے میں حالیہ خوفناک زلرلے کے بعد مقامی اور بین الاقوامی ٹیمیں کی ”امید نہ ہاریں“ کے نعرے کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ان امدادی سرگرمیوں میں پاکستان سے دو ٹیمیں بھی شامل ہیں جو اڈیاماں میں مہندم عمارتوں کے ملبے تلے بچ جانے والے افراد کو باہر نکال کر ان کے اہلخانہ کی خوشیوں کا باعث بن رہے ہیں۔ واضح رہے کہ روان ہفتے کے اوائل میں ترکیہ میں تباہ کن زلزلے آئے جس کے نتیجے میں 18,300 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں۔52 اہلکاروں پر مشتمل پاکستان ریسکیو 1122 کی ٹیم منگل کو ترکیہ پہنچی، اسی طرح 33 سپاہیوں پر مشتمل پاک فوج کے رضا کاروں کی دو ٹیمیں خصوصی طور پر تربیت یافتہ کتے اور سرچ اینڈ ریسکیو آلات شامل ہیں۔ پاکستان سے جانے والی امدادی ٹیموں نے ادیامن میں رہائشی عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے زندہ بچ جانے والے 5 افراد کو ریسکیو کیا ہے۔جنوبی ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار نے بتایا کہ“پاکستانی فوجی ان کے اہل خانہ کے لیے باعث خوشی بنے ہیں جب انہوں نے دو رہائشیوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا، جبکہ پاکستان ریسکیو 1122 کے ارکان نے 3 افراد کو ملبے سے نکالا‘۔پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے صوبہ اڈانا کے لیے تین سی 130 عسکری ٹرانسپورٹ طیارے روانہ کیے ہیں جبکہ پاکستان ایئرلائن کی دو پروازیں سرچ اور امدادی ٹیموں کو لے کر استنبول پہنچی ہیں۔ ایک اور سی 130 طیارہ طبی سامان، خیمے اور کمبل لے کر پہنچے گا۔