پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ’آئین کی بالادستی‘ قرار دے دیا پاکستان Roze News
پاکستان

پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ’آئین کی بالادستی‘ قرار دے دیا

پرویز الہٰی کی پارٹی صدارت سے متعلق سوال پر شاہ محمود کا جواب دینے سے گریز

پرویز الہٰی کی پارٹی صدارت سے متعلق سوال پر شاہ محمود کا جواب دینے سے گریز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ کے صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے جاری فیصلے کو خوش آئند اور ’آئین کی بالادستی‘ قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے، ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید تھی، عدلیہ نے آئین کی سر بلندی قائم رکھی اور اس فیصلے سے اپنے وقار میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب دیر نہیں کرنی چاہیے اور فوری الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنا چاہیے۔

Exit mobile version