دنیا

امریکی صدر کی روسی تیل خریدنا بند نہ کرنے پر بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی

افغانستان نے بگرام ائیر بیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے: ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنا بند نہ کرنے پر بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دیدی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانا ہوگی، ٹیرف کے ذریعے امریکا میں اربوں ڈالر آئیں گے، بگ بیوٹی فل بل کی منظوری سے امریکی معیشت میں بہتری آئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایک سال پہلے دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، سرمایہ کاری کیلئے خلیجی ممالک سمیت کئی ملکوں کے دورے کئے، مائیکروچپس اورسیمی کنڈکٹرز پر بڑے ٹیرف لگانے جا رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ آج بہت اچھی بات ہوئی لیکن اسے بریک تھرو نہیں کہوں گا، یہ ایک اچھا موقع ہے روسی حکام سے بہت جلد ملاقات ہو گی، ایران اسرائیل سمیت پانچ جنگیں ختم کرا چکا ہوں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image