امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا دوطرفہ تجارتی شراکت دار ہے ، دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں ۔کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ دونوں ممالک ملکر اپنے عوام کیلئے زیادہ مستحکم اور خوشحال مستقبل کو آگے بڑھا سکتے ہیں ۔امریکی سفیر نے کراچی میں امریکن بزنس کونسل ، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان کونسل ان فارن ریلیشنز کے عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور مشقوں کا معائنہ کیا۔

Leave feedback about this