اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹرامام الحق کے چچا انتقال کرگئے ۔امام الحق نے اپنے چچا کے انتقال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میرے چچا انتظار الحق لندن میں انتقال کرگئے ہیں ۔قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق نے اپنے چچا کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے ۔امام الحق نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں سب سے گذارش کرتا ہوں کہ ایک منٹ کا وقت نکال کر ان کیلئے دعا کریں ۔پاکستان کے کرکٹرز نے امام الحق سے ان کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔اظہار تعزیت کرنیوالوں میں سرفراز احمد ، اظہر علی ، عابد علی ، سمہ معروف،بلاول بھٹی ، میر حمزہ اور دیگر شامل ہیں
امام الحق کے چچا انتقال کرگئے

امام الحق کے چچا انتقال کرگئے