پاکستانی مرد خواتین کو حقارت سے دیکھتے ہیں ، برطانوی وزیر دنیا Roze News
دنیا

پاکستانی مرد خواتین کو حقارت سے دیکھتے ہیں ، برطانوی وزیر

پاکستانی مرد خواتین کو حقارت سے دیکھتے ہیں ، برطانوی وزیر

پاکستانی مرد خواتین کو حقارت سے دیکھتے ہیں ، برطانوی وزیر

لندن : برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی مرد ہمارے سماج کے برخلاف فرسودہ اور گھناﺅنا انداز اپناتے ہوئے خواتین کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے یہ بات بچوں کیساتھ ہونیوالے جنسی استحصال سے نمٹنے کے منصبوں پر بات کرتے ہوئے کہی ۔خاتون وزیر داخلہ سویلا بریورمین کامزید کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد مرد برطانوی ثقافتی اقدار کو پامال کرتے ہیں اور ان کے رویے برطانیہ کی سماجی روایات سے متصادم ہیں ۔حالانکہ وزیر داخلہ برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو بتایاگیا تھا کہ 2020 میں ہوم آفس کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر بچوں کیساتھ جنسی زیادتی یا بدسلوک کرنیوالے گینگ تیس سال سے کم عمر کے سفید فام مردوں پر مشتمل ہوتے ہیں ۔برطانوی نژاد امریکی سیاسی مبصر مہدی حسن نے ٹویٹ کیا ، سخت مقابلے کے باوجود اور اپنی نسل کے باوجود برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کئی دہائیوں میں جدید برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی سے ابھرنیوالی سب سے متعصب ،بدگمان اور خطرناک سیاستدان ہوسکتی ہیں ۔ وزیر داخلہ نے قبیح اور بددیانتی پرمبنی بات کی ہے ۔

Exit mobile version