پاکستان

الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی نئی درخواست

الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی نئی درخواست

کراچی:الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لئے نئی درخواست بھیج دی گئی جس میں کمشنر حیدر آباد نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کمشنر حیدر آباد کی جانب سے ا لیکشن کمیشن سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ضلع دادو میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ میں اب تک سیلابی پانی موجود ہے اور کوشش کے باوجود پانی کی نکاسی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔شگاف بھرنے کا کام بھی جاری ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں عوام کی رسائی اور نقل وحرکت دشوار ہے۔میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ میں 12ہزار خاندان اب تک بے گھر ہیں۔کراچی ان حالات میں پر امن پولنگ اور ٹرن آؤٹ بہتر نہیں ہوسکے گا۔موجودہ صورتحال میں ان دو تعلقہ میں ایک سے 2ماہ کے لئے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image