القادریونیورسٹی کیس : سابق خاتون اول بشری بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

القادریونیورسٹی کیس : سابق خاتون اول بشری بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار

26 نومبر احتجاج کیس میں بشری بی بی کی ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع

26 نومبر احتجاج کیس میں بشری بی بی کی ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع

راولپنڈی:سابق خاتون اول بشری بی بی کو 190 ملین پانڈز کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد کمرہ عدالت سے تحویل میں لے لیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا سیل پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں تیار کر لیا گیا تھا۔
آج راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پانڈز کیس میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال جبکہ بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ اور بشری بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے، عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، خاوند کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
فیصلہ سناتے وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی بہنیں اور سابق خاتون اول بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

Exit mobile version