اسلام آباد:پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے گیارہ بجے دن میں سنایا جائیگا۔عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے 190 ملین پانڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔