دنیا

افغانستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

افغانستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

افغانستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں کے شمال مشرقی حصے میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔افغان پولیس کے مطابق طیارہ افغان ضلع زیبک کے توپخانہ پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا ہے۔مذکورہ مسافر طیارہ گزشتہ رات ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔اس حوالے سے افغان پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی۔افغان حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image