پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سجل علی کراچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے ابراہیم کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کراچی کے نیپا فلائی اوور کے قریب گٹر میں گرنے والے بچے ابراہیم کی لاش 14 گھنٹوں کی تلاش کے بعد نالے سے نکالی گئی، واقعے پر شہریوں کے ساتھ فنکاروں نے بھی غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔معروف اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک جذباتی پیغام میں شہر کے بگڑتے نظام اور انتظامیہ کی نااہلی پر سوالات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر انتہائی افسوس ہوا اور دل ٹوٹ گیا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس ناکام سسٹم کا ذمہ دار کون ہے؟ آج ایک بچہ اپنی جان سے گیا، میں تصور بھی نہیں سکتی کہ اس کے والدین پر کیا گزر رہی ہوگی۔ وہ معجزے کا انتظار کر رہے ہوں گے، مگر کیونکہ ہمارے پاس کوئی فعال نظام ہی نہیں، اسے بچانے والا کوئی نہیں تھا۔ نہ سڑکیں ہیں، نہ کوئی نظام۔
انٹرٹینمنٹ
اس کا ذمہ دار کون ہے؟ بچے کی موت پر سجل علی کا سوال
- by web_desk
- دسمبر 2, 2025
- 0 Comments
- 34 Views
- 16 گھنٹے ago

Leave feedback about this