تازہ ترین

اسلام آباد دھرنا، پی ڈی ایم کارکنان کی ریڈ زون میں داخلے کی کوشش

اسلام آباد دھرنا، پی ڈی ایم کارکنان کی ریڈ زون میں داخلے کی کوشش

پی ڈی ایم و جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاج و دھرنے کیلئے اسلام آباد پہنچنے والے پی ڈی ایم کے کارکنان نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی ، تاہم نادرا چوک پر پہنچنے والے کارکنان کو پولیس نے واپس بھیج دیا ۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے کارکنان کو مارگلہ روڈ یا ایوب چوک سے ریڈوزن میں داخلے کی ہدایت کی گئی ۔ وفاقی دارالحکومت میں تمام صورتحال معمول کے مطابق ہے ، مارگلہ چوک مکمل طورپر کھلا ہوا ہے ۔ ٹریفک رواں دواں ہے ۔اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے ڈی چوک مکمل طورپر بند کردیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image