اسلام آباد بلدیاتی انتخابات31دسمبر کو کرانے کیلئے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل دائر ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات31دسمبر کو کرانے کیلئے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل دائر

election

حکومت کی سکیورٹی فراہمی سے معذرت،اسلام آباد میں آج بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے،ذرائع

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات31دسمبر کو کرانے کے لئے پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ہمارے نمائندے کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان نے وکیل سردار تیمور اسلم کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں د رخواست میں کابینہ ڈویژن،وزارت داخلہ،الیکشن کمیشن ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ا لیکشن سے گیارہ روز پہلے یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کی کوئی اہمیت نہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کر کے الیکشن کمیشن کا20دسمبر کا فیصلہ بحال کیا جائے،الیکشن کمیشن کو101یونین کونسلز میں 31دسمبر کو الیکشن کرانے کی ہدایت کی جائے۔

Exit mobile version