اسلام آباد: انورے فیصد پاکستانیوں نے روزمرہ اشیاءکی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث نہ صرف ماہانہ گھریلو بجٹ میں گزارامشکل قرار دیا بلکہ اخراجات کیسے پورے کرے اس بارے میں دباﺅ ہونے کا بھی کہا ۔اس بات کا پتا گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا جس میں 1100 سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا ،سروے میں 91 فیصد پاکستانیوں نے روزمرہ اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کے باعث ماہانہ بجٹ میں گزارنے کومشکل کہا اور اخراجات کیسے پورے کریں ۔7 فیصد نے اس کے برعکس رائے دی اور کوئی پریشانی نہ ہونے کا بتا یا جبکہ 2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا ۔7 ہزار سے 15 ہزار روپے کمانیوالے 91 فیصد 15 سے 30 ہزار روپے کمانیوالے 93 فیصد جبکہ 30 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن رکھنے والے 86 فیصد افرا د نے ماہانہ بجٹ میں گزارے کو مشکل کہا اور اخراجات پورے کرنے کیلئے پریشان ہونے کا بتایا ۔
91 فیصد پاکستانیوں کا مہنگائی کے باعث گھر یلو بجٹ میں گزارا مشکل ، سروے

91 فیصد پاکستانیوں کا مہنگائی کے باعث گھر یلو بجٹ میں گزارا مشکل ، سروے