اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، کچھ لوگ الیکشن کمیشن، دیگر سرکاری اداروں کے گرد غیر قانونی اجتماعات پر اکس رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ واضح رہے کہ اجتماع پر اکسانا بھی جرم ہے، قانون کے اندر رہتے ہوئے پرامن احتجاج سب کا حق ہے، پولیس ہر غیر قانونی اقدام پر قانونی کارروائی کرے گی۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری سب کا فرض ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔

Leave feedback about this