اسحاق ڈار عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک سے مذاکرات کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے، وہ دورہ امریکا کے دوران آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حکام سے مذاکرات کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں قرض پروگرام پر مذاکرات کریں گے، نیز عالمی بینک کے عہدیداران سے بھی عطیات سمیت دیگر امور پر مذاکرات ہوں گے۔
پاکستان رواں مالی سال 2022-23 کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک پر نظرثانی کے لئے باضابطہ درخواست کرے گا، بڑھتی مہنگائی، جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی، بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اہداف میں نرمی کی درخواست کی جائے گی۔
ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار کے مطابق آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) سے منسلک شرائط نرم کرنے کی استدعا بھی کی جائے گی، جس میں اگلے چند مہینوں کے لیے پٹرولیم لیوی اور بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منجمد کرنا بھی شامل ہے۔