پاکستان تازہ ترین

ارشد شریف قتل معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل، ایف آئی اے، آئی بی، آئی ایس آئی اہلکار شامل

ارشد شریف قتل معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی اہلکار کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

وفاقی حکومت نے افریقی ملک کینیا میں قتل ہونے والے معروف ٹی وی میزبان اور سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی تین رکنی کمیٹی میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق تین رکنی ٹیم مقروف صحافی کے قتل کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر کینیا روانہ ہو گی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرائے گی، نیز کینیا میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن مذکورہ کمیٹی کی تحقیقات میں معاونت کرے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image