تازہ ترین

آڈیو لیکس ، تحقیقات جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا

آڈیو لیکس ، تحقیقات جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد : آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کارروائی کا آغاز کردیا کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا ۔اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان کمیشن میںپیش ہوگئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ کمیشن کس قانون کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کمیشن انکوائری ایکٹ 2016 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔اس موقع جوڈیشل کمیشن نے آڈیو لیکس کی کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا ، کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئی حساس معاملہ سانے آیا تو ان کیمرا کارروائی کی درخواست کاجائزہ لیں گے۔جسٹس قاضی فائزہ عیسی کا کہنا تھا کہ کمیشن کی کارروائی سپریم کورٹ اسلام آباد بلڈنگ میں ہوگی ، جن سے متعلق انکوائری کرنے ہے ان میں 2 بڑی عمر کی خواتین بھی شامل ہیں اگر درخواست آئی تو کمیشن کارروائی کیلئے لاہور لاہور بھی جاسکتا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image