جسٹس قاضی فائز عیسی نے لین دین کے مقدمے میں مبینہ فراد کی انکوائری مکمل نہ ہونے پر تفتیش افسر محمد فیصل پر براہمی کا اظہار کیا۔سپریم کورٹ میں لین دین کے مقدمے میں مبینہ فراد کے ملزم اویس مہدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی جسٹس فائز عیسی نے تفتیش افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ انکوائری مکمل نہیں تو عدالت کیوں آئے ہیں ؟ آپ کی کتی تنخوا ہے ؟تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ایک لاکھ تنخواہ دیتی ہے ۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نہیں عوام یہ تنخواہ ادا کرتے ہیں عوام نے پیسوں کی تجوریاں نہیں بھر رکھیں ، ملزم پانچ ماہ سے جیل میں ہے ۔