بدنام زمانہ پیگاسس پروگرام جسے جاسوسی کیلئے اسرائیلی نئے آلا ت نے مختلف ملکوں میں اپوزیشن سیاستدانوں اور صحافیوں کو ہدف بنایا ہے ۔اس بات کا انکشاف واچ ڈاگ نے رپورٹ میں کیا ہے جس کے مطابق quadreamنامی غیر معروف کمپنی نے یہ آلات اور ہیکنگ سافٹ وئیر تیار کیے تھے ۔یہ کمپنی اسرائیل کے سابق فوجی اہلکار اور پیگا سس تیار کرنیوالے این ایس اوگروپ کے ریٹائرڈ اہلکاروں کی ہے ۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ جاسوسی کا نیا نظام کسی بھی شخص کو پتا لگے بغیر اس کے فون کال کی آڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے کیمرے سے تصاویر لے سکتا ہے اور فون میں موجود تمام مواد کھنگالنے سکتا ہے اس سے کلا وڈاکاﺅنٹ تک بھی اس کی رسائی ممکن ہے جبکہ ڈیٹا کھنگالنے کے بعد یہ خود کار نظام سے اپنی موجودگی کے تمام شواہد مٹا سکتا ہے ۔یہ دعویٰ بھی کیاگیا ہے کہ شمالی وسط ایشیا ،جنوب مشرقی ایشیا یورپ اور مشرق وسطی میں لوگوں کونشانہ بنایا گیا اور اسرائیل ،دس ملکوں کے سرورز کو متاثر کا ڈیٹا پہنچا ہے ۔