سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے مقدمات میں بڑی پیشرفت کے نتیجے میں نیب نے آصف علی زرداری کے مقدمات میں بریت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں قومی احتساب بیورو(نیب) نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا، نیب نے 4 اپیلیں واپس لینے کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔
نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اپیلوں پر مزید استغاثہ ایک لاحاصل مشق ہو گی، زرداری کے خلاف دستاویزات کی نقول بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کے مطابق نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ آصف علی زرداری اُرسس ٹریکٹر، پولو گراؤنڈ اور ایس ایس جی کوٹیکنا مقدمات میں بری کیے گئے تھے، جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے آصف زرداری کی بریت کے خلاف 2015ء سے اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔
Leave feedback about this