لاہور:سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دیدی۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک را بطہ ہوا۔ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے تینوں بڑے رہنماؤں کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت ہوئی پر سابق صدر آصف علی ز رداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دی۔
Leave feedback about this