آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے علاوہ وادی نیلم اور باغ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گڑھی حبیب اللہ آزاد کشمیر میں ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی سترہ کلو میٹر تھی ۔حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے
Leave feedback about this