تازہ ترین

آزاد کشمیر ، بیرسٹر سلطان محمود کی عمران کیخلاف بغاوت ، فاروڈ بلاک قائم

آزاد کشمیر ، بیرسٹر سلطان محمود کی عمران کیخلاف بغاوت ، فاروڈ بلاک قائم

اسلام آباد: بیرسٹر سلطان محمود نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے فاروڈ بلاک قائم کرلیا ، آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امید وار کا مقابلہ پی پی ، ن لیگ اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امید وار سے ہوگا تاہم ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت ہمارا اتحاد پی پی کیساتھ تھا۔ ن لیگ کا ردعمل سامنے آنے کے بعد فاروڈ بلا ک کی طرف بیرسٹر سلطان محمود نے رات گئے ن لیگ کیساتھ مذاکرات شروع کردیئے ہیں تاکہ انہیں فارور ڈ بلاک کے امید وار چوہدری رشید کی حمایت پر آمادہ کیاجاسکے ۔سردار تنویر الیاس کی ہائی کورٹ سے نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال تبدیل ہوتی رہی جس کا آج ڈراپ سین ہو گیا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image