اسلام آباد:حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی ایک اور شرط پوری کرتے ہ وئے مرکزی ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کردیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ڈیٹ آفس کے قیام کا مقصد قرضوں کی مینجمنٹ اور ادائیگیوں کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ ڈیبٹ آفس کے قیام سے قرضوں کی مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔ڈیبٹ آفس سے ہنگامی ذمہ داریوں اور سرکاری اداروں کے ذمے قرضوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیم ٹرم ڈیبٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی پر عمل کیا جائے گا۔اس سے قرضوں سے متعلق حکمت عملی سالانہ بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوسکے گی۔