آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر خونریزی کے مترادف ، بیرسٹر سیف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر خونریزی کے مترادف ، بیرسٹر سیف

آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر خونریزی کے مترادف ، بیرسٹر سیف

آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر خونریزی کے مترادف ، بیرسٹر سیف

 

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ترامیم سپریم کورٹ کے قتل کے مترادف ہیں۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت آئین میں ترمیم کی ناکام کوشش کر رہی ہے، ترامیم سپریم کورٹ کے قتل کے مترادف ہیں، یہ ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی مخلوط حکومت ترامیم کے لیے ٹولیوں کی شکل میں گھوم رہی ہے، عمران خان کی جعلی حکومت آئین کو پامال کرنے کے لیے تیار ہے، جعلی مینڈیٹ والے ایک بار پھر آئینی ترامیم کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور آزادی چھیننے نہیں دیں گے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جعلی حکومت کے منہ پر الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ مارا۔ الیکشن کمیشن نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Exit mobile version