آئینی ترامیم اور عدالتی اصلاحات: پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آئینی ترامیم اور عدالتی اصلاحات: پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد: آئینی ترامیم اور عدالتی اصلاحات سے متعلق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں آئینی ترمیم اور عدالتی اصلاحات سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا جب کہ اس سے متعلق مسودہ بھی پیش کیا جائے گا۔ عدالتی اصلاحات پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس سے قبل خصوصی کمیٹی کا اجلاس صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا تھا تاہم آج صبح ہونے والے اجلاس کے بعد کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ بعض اہم معاملات پر فیصلوں کے لیے وقت درکار ہے۔
خصوصی کمیٹی کی سفارش پر قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت ساڑھے گیارہ بجے کے بجائے شام چار بجے کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version