روس کے سرحدی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کے بلیک باکس سے ابتدائی معلومات سامنے آئی ہیں۔گزشتہ روز اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 74 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور روس نے یوکرین کو طیارے کو گرانے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار یوکرینی فوجیوں کو قیدیوں کے تبادلے کے لیے بولگوروڈ لے جایا جا رہا تھا۔ روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے کے دونوں بلیک باکسز حادثے کے ایک روز بعد 25 جنوری کو ملے تھے۔ بلیک باکس سے ملنے والے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق طیارے کو باہر سے نشانہ بنایا گیا۔اطلاعات کے مطابق بلیک باکس کے ڈیٹا پر مزید کام جاری ہے۔

Leave feedback about this