بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ٹماٹر اور چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں مزید 30 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت 180 روپے تک پہنچ گئی ہے۔کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے فی کلو کے قریب اضافہ ہوا ہے۔شہر میں پیاز کی فی کلو قیمت 220 سے 240 روپے تک برقرار ہے۔
معیشت و تجارت
کوئٹہ: ٹماٹر اور چکن کی قیمتوں میں اضافہ
- by Rozenews
- جنوری 21, 2024
- 0 Comments
- 744 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this