پاکستان

کوئٹہ ، جوائنٹ روڈ پر دھماکہ اور فائرنگ

کوئٹہ ، جوائنٹ روڈ پر دھماکہ اور فائرنگ

کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر دستی بم سے دھماکہ اور فائرنگ کی گئی ہے جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔دستی بم دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوائنٹ روڈ پر دستی بم دھماکے کے دو مزید زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیاگیا ہے ۔ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن نے کہا ہے کہ جوائنٹ روڈ پر دھماکے اور فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دھماکے اور فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کام کارہا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image