امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی ملک میں کسی ایک پارٹی یا حکومت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے ہیں ۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہون نے کہاکہ انتخابات کے تناظر میں یہ بڑھ کر ہے کہ وہ آزاد اور منصفانہ ہوں اور اس ملک میں رہنے والوں کی مرضی کی عکاس کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور تنصیبات پرحملوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں جس پر اظہار افسوس کرتے ہیں ۔ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ یہ واضح کرنا ہے کہ افغانستان سے انخلا ءکے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا ،پاک امریکا تعلقا ت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک کی حوصلہ افزائی کرینگے کہ وہ عالمی تحفظ کے خواہاں افغانوں کو داخلے کی اجازت دیں ۔
Leave feedback about this