کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون اور سرجانی ٹاون میں شہریوں کے ہاتھوں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے، اورنگی ٹاون میں مارے جانے والے 3 ڈاکووں میں سے 2 کی شناخت ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون میں شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے 3 میں سے 2 ڈاکووں کی شناخت امجد اور سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو امجد علی کے خلاف 16 مقدمات درج تھے۔امجد کے خلاف الفلاح، کورنگی، ایس آئی یو، پیرآباد، شاہ فیصل، مومن آباد، سائٹ اے اور رضویہ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔امجد علی کے خلاف دہشت گردی، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔دوسرے ڈاکو کی شناخت سلمان علی کے نام سے ہوئی ہے جس پر مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج ہیں جب کہ تیسرے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ڈاکو دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندار کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ لوگوں نے انہیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔سرجانی ٹاون میں شہریوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 2 ڈاکووں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
Leave feedback about this