تازہ ترین

ڈی آئی خان ، ابا شہید چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، اہلکار سمیت 3 افراد شہید

ڈی آئی خان ، ابا شہید چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، اہلکار سمیت 3 افراد شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں ابا شہید چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ۔ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق گزشتہ رات ہونے والے حملے میں کوئیک رسپانس فورس کا ایک اہلکار شہید ہوا۔انہوں نے کہا کہ کوئیک رسپانس فورس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔ڈی ایس پی حافظ عدنان نے بھی بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کھیتوں میں کام کرنے والے 2 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image