اسلام آباد:ڈالرز کی کمی اور ایل سیز محدود کرنے سے حکومتی کاوربار بھی شدید متاثر ہوا ہے جس سے آئی ریلوے بوگیوں کی ادائیگی کیلئے مطلوبہ رقم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس سینیٹر مرزا آفریدی کی زیر صدارت ہوا جس میں چین سے آئی بوگیوں کی ادائیگیوں کیلئے مطلوبہ رقم نہ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے ریلوے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمیں نئی بوگیوں کیلئے ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے46مسافر کوچز پاکستان پہنچ گئیں مگر انکے پیسے ادا نہیں ہوئے ہیں۔ریلوے حکام نے بتایا کہ طورخم سے مزار شریف تک ٹریک بچھانا ہے جس کی مالیت8.2بلین ڈالر ہے،سابق افغان حکومت نے ہمارے ساتھ ملکر ورلڈ بینک سے بات کی تھی۔حالیہ طافان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر قبول نہیں کررہے،اب اس پروجیکٹ کی فنڈنگ کیلئے مختلف ذرائع دیکھ رہے ہیں۔
معیشت و تجارت
چین سے آئی بوگیوں کی ادائیگیوں کیلئے مطلوبہ رقم نہ ہونے کا انکشاف
- by Rozenews
- دسمبر 6, 2022
- 0 Comments
- 954 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this