اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پییپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے ریفرنس پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر بطور رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم الزامات تھے، ان کے 2021ء میں سینیٹر منتخب ہو جانے کے بعد نااہلی ریفرنس کا جواز نہیں بنتا، مزید براں کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف دائر ریفرنس پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے پی پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی پر وزارت اعظمیٰ کے دوران توشہ خانے سے بیش قیمت گاڑیاں دو اہم شخصیات کو دینے پر نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ کے سامنے رکھا تھا۔
Leave feedback about this