اسلام آبادہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات آنے تک پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتار سے پولیس کو روک دیا ۔عدالت عالیہ نے مراد سعید کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور گرفتار ی سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ آئندہ سماعت تک مراد سعید کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے ۔عدالت عالیہ کے جسٹس ارباب محمود طاہر نے کہا کہ فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں مناسب احکامات جاری کرینگے ۔عدالت نے پولیس اورایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئند ہ ہفتے تک مراد سعید پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں
Leave feedback about this