انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی پاکستان سمیت پوری دنیا میں زبردست پذیرائی

پاکستانی سینما کی تاریخ کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ پاکستان سمیت پوری دنیا میں زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو بڑے پیمانے پر دنیا کے کئی ممالک میں بیک وقت ریلیز کیا گیا ہے اور ریلیز کے پہلے روز سے ہی فلم نے مقامی اور عالمی باکس آفس پر اچھی کمائی سے تہلکہ مچا دیا ہے۔

تاہم پاکستانی عوام نے فلم کے پلاٹ پر مِلا جُلا ردِعمل ظاہر کیا ہے، عوام اصل مولا جٹ کی مقبولیت کی بنیاد پر پلاٹ کی تعریف کر رہے ہیں، جو ایک کلٹ کلاسک فلم تھی، مگر سینما بینوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم اصل مولا جٹ کا ریمیک نہیں ہے۔

‘وار’ فلم سے مشہور بلال لاشاری کی 70 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ پر مبنی فلم ریلیز کے پہلے روز ہی مقامی طور پر 4.9 کروڑ اور عالمی سطح پر 4.4 کروڑ روپے جمع کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم کو پوری دنیا میں 420 سکرینوں پر دکھایا جا رہا ہے، اندازہ لگایا جارہا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ چند ہی ہفتوں میں 200 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی حاصل کر کے پاکستان کی پہلی فلم ہونے کا اعزاز پا لے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image