ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست پاکستانی عوام کا معاملہ ہے جو بھی جو آئین کے مطابق ہو واشنگٹن میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتا ہے خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے امریکا پر لگائے الزامات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں ایسے الزامات قطعی غلط ہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ دہری شہریت کی حامل ہیں، پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلر رسائی دی جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ان کی مد کیلئے تیار رہتے ہیں ۔
Leave feedback about this