پاکستان کو سیاسی نہیں معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، احسن اقبال احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاسی نہیں معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی مشکل سے نکلنا چاہتی ہے تو 9 مئی کے مفرور قانون کے سامنے ہتھیار ڈال دے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو جس صورتحال کا سامنا ہے اس کی اپنی ذمہ داری ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ بلے کا نشان نہ ملنے کی ذمہ دار الیکشن کمیشن یا سپریم کورٹ نہیں بلکہ خود پی ٹی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کی وجہ سے اسے بلے کا انتخابی نشان نہیں ملا۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی پارٹی قواعد سے بالاتر نہیں، الیکشن رولز سب پر لاگو ہوتے ہیں۔پاکستان کو سیاسی نہیں معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے
Leave feedback about this