تازہ ترین

پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالا جانا اہم سنگ میل : خواجہ آصف

غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، متحد ہونا پڑے گا: خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالا جانا اہم سنگ میل ہے پاکستان کا نام برطانیہ ایئر سیفٹی لسٹ سے نکلنے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ہوا بازی کے وزیر نے اپنے ہی ادارے پر الزام لگایا، پی ٹی آئی دور کے وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے باعث یہ پابندی لگی تھی۔
پی ٹی آئی دور کے وزیر ہوا بازی کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا، غیر ذمہ دارانہ بیان سے قومی وقار بھی مجروح ہوا، ان کا غیر ذمہ دارانہ بیان ریاست کیخلاف مجرمانہ اقدام تھا، انہوں نے اپنے غیر ذمہ دارانہ بیان کی آج تک کوئی وضاحت نہیں دی، پی آئی اے پر پابندی کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر بھی عائد ہوتی ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کی اکثریت پی آئی اے کے ذریعے سفر کرتی ہے، پابندی کے خاتمے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر آئے گی۔پابندی ختم ہونے کا فائدہ پی آئی اے کی نجکاری میں بھی ہوگا، اگلے مرحلے میں پی آئی اے کی نجکاری کرنے جا رہے ہیں، پی آئی اے کے انٹرنیشنل روٹس بحال کر کے نجکاری کریں گے، عالمی ریگولیٹرز کے شکر گزار ہیں جن کی رہنمائی سے سنگ میل عبور کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کے روٹس کی بحالی کے معاملے میں ذاتی دلچسپی لی۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image