اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ،صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پراپنے الگ الگ پیغامات میں فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اورآزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ کیاہے جس کادارالحکومت القدس الشریف ہو۔فلسطینی عوام کے لئے فوری اورغیرمشروط جنگ بندی اوربلاتعطل انسانی امدادیقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری اورخاص طورپراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے پاکستان کی اپیل کوبھی دہرایاہے۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر میں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 7اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے ضمن میں یہ سال فلسطین کی تاریخ کا انتہائی تاریک سال رہا ہے، تاریخ کے گھنانے ترین مظالم ڈھاتے ہوئے اسرائیل اب تک 43000 معصوم فلسطینی مردوں، خواتین اور بچوں کا قتل عام کر چکا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کی جانب سے حملوں، منظم نسل کشی اور تشدد کی مہم کو بہادری سے برداشت کر رہے ہیں، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین
پاکستان کا فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
- by web_desk
- نومبر 29, 2024
- 0 Comments
- 40 Views
- 3 ہفتے ago
Leave feedback about this