کراچی: سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں کو چھونے لگی، 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔کاروبار کے دوران آج سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 552 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 94 ہزار 743 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔کاروباری لین دین کے دوران ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 94 ہزار 982 پوائنٹس کی سطح تک بھی گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 94ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 80 ارب 79 کروڑ 53 لاکھ 31 ہزار 392 روپے مالیت کے 25 کروڑ 56 لاکھ 14 ہزار 990 شیئرز کا لین دین ہوا۔گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس دوران 100 انڈیکس کئی بار نئے ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔
معیشت و تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم،94ہزار کی حد بھی عبور
- by web_desk
- نومبر 15, 2024
- 0 Comments
- 48 Views
- 6 دن ago
Leave feedback about this