پاکستان

ٹائٹن حادثہ ، پاکستان کا داﺅد فیملی سے اظہار افسوس

ٹائٹن حادثہ ، پاکستان کا داﺅد فیملی سے اظہار افسوس

حکومت پاکستان نے بدقسمت آبدوز ٹائٹن میں سوار شہزادہ داﺅد اور ان کے بیٹے سلیمان داﺅد کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آبدوز کے بارے میں افسوسناک خبر پر داﺅد خاندان اور دیگر مسافروں کے خاندان کیساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہیں ،دفتر خارجہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ آبدوز کی تلاش میں گذشتہ کئی دنوں سے جاری کثیر القومی کوششوں کو سراہتے ہیں ۔بدقسمت آبدوز میں سوار 48 سال کے برطانوی ،پاکستانی تاجر شہزادہ اﺅد اور انکے 19 سال کے بیٹے سلیمان داﺅد کو سائنس او ر دریافت کا شوق ٹائی ٹینک کے ملبے تک لے گیا ۔اہلخانہ اور دوستوں کا کہنا ہے کہ سفر اور سائنس سلیمان داﺅد کے ڈی این اے کا حصہ تھے ، اپنے والد کی طرح سلیمان داﺅد بھی سائنس میں گہری دلچسپی رکھتے تھے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image